roman urdu me padhne ke liae Click here
بسم الله الرحمن الرحيم
ماہ رجب میں "داعی" فرشتہ کس کو آواز دیتا ہے اور کیا کہتا ہے ؟
رسول اعظم (صلى الله عليه وآله) کا ارشاد گرامی ہے
اِنَّ اللهَ تَعَالَى نَصَبَ فِى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَلَكاً يُقَالُ لَهُ : "اَلدَّاعِى" ، فَاِذَا دَخَلَ شَهرُ رَجَبٍ يُنَادِى ذَالِكَ المَلَكُ كُلَّ لَيلَةٍ مِنهُ اِلَى الصَّبَاحِ : طُوبَى لِلذَّاكِرِينَ ، طُوبَى لِلطَّائِعِینَ
وَيَقُولُ اللهُ تَعَالَى : اَنَا جَلِيسُ مَن جَالَسَنِى ، وَ مُطِيعُ مَن اَطَاعَنِى ، وَ غَافِرُ مَنِ استَغفَرَنِى ، اَلشَّهرُ شَهرِى ، وَالعَبدُ عَبدِى ، وَالرَّحمَةُ رَحمَتِى ، فَمَن دَعَانِى فِى هَذَالشَّهرِ اَجَبتُهُ ، وَ مَن سَئَلَنِی اَعطَيتُهُ ، وَ مَنِ استَهدَانِى هَدَيتُهُ ، وَ جَعَلتُ هَذَالشَّهرَ حَبلًا بَينِى وَ بَينَ عِبَادِى ، فَمَنِ اعتَصَمَ بِهِ وَصَلَ اِلَىَّ
" بے شک خدا تعالی نے ساتویں آسمان پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے جس کو "داعی" (بلانے والا) کہا جاتا ہے ، جب ماہ رجب داخل (شروع) ہوتا ہے تو وہ فرشتہ اس ماہ کی ہر رات میں صبح تک آواز دیتا ہے (اعلان کرتا ہے) :
ذکر کرنے والوں کا خوشا حال (ان کے لئے بہت اچھا و بہت خوب / خوش خبری ہے ان کے لئے)
اطاعت کرنے والوں کا خوشا حال (ان کے لئے بہت اچھا و بہت خوب / خوش خبری ہے ان کے لئے)
اللہ تعالی فرماتا ہے :
(یہاں سے حدیث قدسی ہے)
میں ہر اس شخص کا ہم نشین ہوں جو میرے ساتھ بیٹھے
اور ہر اس شخص کا مطیع (بات ماننے والا) ہوں جو میری اطاعت کرے
اور ہر اس شخص کو بخشنے والا ہوں جو مجھ سے بخشش طلب کرے و مغفرت مانگے
مہینہ میرا مہینہ ہے اور بندہ میرا بندہ ہے اور رحمت میری رحمت ہے
جو آدمی اس مہینے میں مجھے پکارے و بلائے (مجھ سے مدد چاہے) تو اس کی پکار کا جواب دونگا
اور جو شخص مجھ سے سوال کرے (کسی چیز کی درخواست کرے) تو میں اس کو عطا کرونگا
اور جو شخص مجھ سے ہدایت چاہے (مجھ سے ہدایت کا طلب گار ہو) تو اس کو ہدایت دونگا (اس کی ہدایت کرونگا)
اور اس ماہ کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان رسی قرار دیا ہے ، اس بنیاد پر جو شخص بھی اس رسی کو مضبوط پکڑ لے (مضبوط تھام لے) تو مجھ تک پہنچ گیا / پہنچ جائے گا (اپنے رب سے جڑ جائے گا)
(اقبال الاعمال ج ۲ ص ۶۲۸ باب ۸ اعمال ماہ رجب فصل ۵ تالیف سید علی بن طاووس)
اس عظیم حدیث کے ہر جملے و کلمات کی تشریح اور وضاحت ہونی چاہیئے تاکہ اس کے اندر چھپے ہوئے مطالب ، مفاہیم اور نکات سامنے آئیں
لیکن چند جملوں کی تفسیر کے سلسلے میں بعض پہلو اور چیزیں ذہن میں رکھنا ضروری ہے :
-
پہلے یا دوسرے ... آسمان پر "داعی" فرشتہ آواز نہیں دیتا ہے بلکہ ساتویں آسمان سے آواز دیتا ہے اور اعلان کرتا ہے ...
ساتویں آسمان پر "سِدرَةُ المُنتَهى" (نجم - ۱۴) اور " جَنَّةُ المَأوى " (نجم - ۱۵) ہے اور شب معراج ، رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) اسی آسمان پر مقام " قَابَ قَوسَينِ اَو اَدنَى " (نجم - ۹) پر فائز ہوئے اور اللہ عزوجل کا دیدار کیا
مختصر یہ کہ ساتواں آسمان خدا کی عظمت و جلال کی تجلی گاہ ہے
- "داعی" فرشتہ صاحب مال و دولت ، عیش و آرام اور محل میں رہنے والوں ... کے لئے کلمہ مسرت (بہت خوب ، بہت اچھا) نہیں کہتا ہے بلکہ دو طرح کے لوگوں یعنی ذکر اور اطاعت کرنے والوں سے کہتا ہے
-
خدا نے اپنے ساتھ بیٹھنے والے کے لئے یہ نہیں کہا کہ میں تم سے قریب و نزدیک ہوں بلکہ فرمایا :
میں اپنے ساتھ بیٹھنے والے کا ہم نشین ہوں. خالق ... مخلوق کا ہم نشیں ہے (الله اكبر)
"زہے قسمت و نصیب جس کو "داعی" فرشتہ آواز دے"
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ" دار العترت"
قم المقدسہ / ایران
۳ / رجب / ۱۴۴۲ ھ.ق
روز شہادت امام ہادی (عليه السلام )
No comments:
Comment