بعض سنی علماء نے یزید پر لعنت کرنے سے کیوں منع کیا ؟ - Edaara-e-darul itrat
Hazrat-e-fatemah (s.a) ke ghar par khalifa ka hamla Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Tuesday, September 15, 2020

بعض سنی علماء نے یزید پر لعنت کرنے سے کیوں منع کیا ؟

roman urdu me padhne ke liae Click here


باسمه تعالى


السلام على الحسين و على على ابن الحسين
و على اولاد الحسين و على اصحاب الحسين


یزید بن معاویہ پر لعنت کرنے کے تعلق سے سنی علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے بعض کہتے ہیں جائز ہے اور بعض اس کے کفر و کرتوت مخصوصا امام حسین اور اہل حرم (سلام الله عليهم) کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی وجہ سے واجب سمجھتے ہیں اور اس کے نام کے ساتھ ملعون اور پلید لکھتے ہیں
(یزید کے متعلق ایسے علماء کا عقیدہ شیعوں سے بہت نزدیک و قریب ہے)


اور بعض خاموشی اور سکوت اختیار کرتے ہیں اور بعض جائز نہیں سمجھتے ہیں البتہ جائز نہ سمجھنے والوں کی تعداد بہت کم و مٹھی بھر ہے
سب کے پاس اپنی اپنی دلیلیں ہیں


ساری باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مجھے صرف یہ بتلانا ہے کہ جو لوگ یزید پر لعنت کرنے سے منع کرتے ہیں ان کے منع کرنے کا سبب و وجہ کیا ہے ؟


اس بارے میں کچھ بیان کرنے سے پہلے یزید کے باپ کے بارے میں بتلا دوں کہ معاویہ پر لعنت کرنے سے کیوں منع کیا جاتا ہیے ؟


سنی بھائیوں کے ایک مشہور و معروف عالم اور فقیہ جناب ابوا لقاسم صاحب المعروف بہ "ابن عَساکِر" ہیں ان کی ایک کتاب "تاریخ مدینہ دِمَشق" ہے اس کو "التاريخ الكبير" اور "تاريخ ابن عَساكِر" بھی کہتے ہیں
یہ کتاب شیعہ و سنی دونوں کے نزدیک بہت مہم ہے


"تاریخ دِمَشق" کی تلخیص بھی سنی عالم جناب محمد بن مکرم صاحب المعروف بہ ابن منظور نے بنام "مختصر تاریخ دمشق" کی ہے


اس کی ج 25 ص 75 پر جو لکھا ہے ملاحظہ فرمائیں :


قال وَكيع : معاويه بمنزلة حلقة الباب ، مَن حركه اتَّهمناه على مَن فوقه ۰۰۰


مفہوم : وَکیع کہتے ہیں : معاویہ دروازہ کے حلقہ کی طرح ہے (پہلے دروازے پر گھنٹی نہیں ہوتی تھی بلکہ حلقہ رہتا تھا کھٹکھٹانے کے لئے) جو اس کو ہلائے و دروازے پر مارے تو ہم اس پر تہمت لگائیں گے کہ وہ چاہتا ہے کہ معاویہ سے اوپر تک جائے (یعنی اگر کسی نے معاویہ پر لعنت کا دروازہ کھول دیا تو) اس کی لعنت ان لوگوں تک بھی جائے گی جن لوگوں نے معاویہ کی حمایت کی ہے ، اس کو گورنر بنایا ، اس کو چھوٹ دی اور مضبوط کیا ۔۔۔


سنیوں کے ایک معروف اور جید عالم و مصنف جناب "مسعود بن عمر تفتازانی" صاحب اپنی مشہور و معروف کتاب "شرح المقاصد" ج 5 ص 311 و 312 پر رقمطراز ہیں :


فان قيل : فمن علماء المذهب من لم يجوز اللعن على يزيد مع علمهم بانه يستحق على ما يربوا على ذالك و يزيد !! قلنا : تحاميا ان يرتقى الى الاعلى فالاعلى


مفہوم : اگر کہا جائے (کوئی اعتراض کرے) کہ علماء مذہب (سنی علماء) میں سے بعض یزید پر لعنت کرنے کو جائز نہیں سمجھتے ہیں جب کہ ان کو اس بات کا علم ہے کہ یزید لعنت بلکہ لعنت سے بھی بالاتر کا مستحق ہے (یا بہت ساری لعنتوں کا مستحق ہے) !! تو ان کے جواب میں کہیں گے : (ہم اہل سنت کو) اس بات کا خوف و اندیشہ ہے کہ اگر یزید پر لعنت کی جائے اور یہ رائج ہو جائے تو یہ لعنت اس کے بہت اوپر تک پہنچے گی


تفتازانی صاحب کی مذکورہ بالا عبارت کی مختصر وضاحت ضروری ہے


یزید ، ظالم ، بے رحم ، دغا باز ، گانے بجانے ، ناچ اور شراب خواری میں دن رات بسر کرتا تھا


وحی کا منکر تھا امام حسین (عليه السلام) کے دانتوں کو چھڑی سے مار کر کفریہ اشعار بھی پڑھتا تھا جس میں یہ بھی کہا "در حقیقت بنی ہاشم نے ملک گیری کے ڈھکوسلے نکالے تھے ورنہ واقعہ یہ ہے کہ ان (محمد) کے پاس نہ کبھی کوئی فرشتہ آیا تھا اور نہ کوئی وحی نازل ہوئی تھی"


واقعئہ کربلا کے بعد مدینے کا واقعئہ "حَرَّہ" جس کے دوران جو حرکات یزید و یزیدی لشکر نے انجام دیں ، انہیں بیان کرتے ہوئے حتی کئی سنی علما کو بهی شرم آتی ہے اور ان کے ہاتھ کانپ اٹھے ہیں


ایک ہزار ناجائز بچے پیدا ہوئے اور نہ جانے کتنی عورتوں و لڑکیوں کی عصمت دری کی اور ان کی عزتیں لوٹیں خدا جانتا ہے


دس ہزار (10000) لوگوں کا قتل عام ہوا سات سو (700) مہاجرین و انصار کو قتل کیا اور اسی (80) صحابہ کو بھی قتل کیا


کعبہ اور مسجد النبی (صلى الله عليه وآله) کی عظمت و حرمت کو پامال کیا ، مسجد النبی (صلى الله عليه وآله) میں گھوڑے باندھے گئے ، خانئہ کعبہ پر سنگ باری کی اور نذر آتش بھی کیا
اولاد رسول خدا (سلام الله عليهم) کے ساتھ جو کیا وہ الگ ہے
ان تمام باتوں کو سنیوں کے جید علماء ، مورخین اور محدثین نے لکھا ہے


ان باتوں سے وہی انکار کرسکتا ہے جس کی رگوں میں ناصبیت کا نجس خون جاری و ساری ہے یا بیمار ہے


سوال : یزید کو خلیفہ کس نے بنایا ؟ معلوم ہے اس کے باپ معاویہ نے ، اور مرتے وقت معاویہ نے یزید سے وصیت بھی کی تھی کہ اگر اہل مدینہ تمہارے خلاف قیام کریں تو ان کو کچلنے کے لئے صرف "مسلم بن عُقبہ" ہے۔ یزید نے اسی کو مدینہ کا حاکم بھی بنایا تھا یہ انتہائی سنگ دل تھا ، واقعئہ "حرہ" اسی کی رہبری میں ہوا


معاویہ کو شام کا گورنر و حاکم کس نے بنایا ؟ دوسرے خلیفہ عمر نے
اور عثمان نے بھی ہر طرح سے معاویہ کی حمایت کی ، معاویہ عثمان کا رشتہ دار بھی تھا


عمر کو خلیفہ کس نے بنایا ؟ پہلے خلیفہ ابوبکر نے


 نتیجہ :


یزید کے سارے جرائم ۔۔۔ میں یہ لوگ شریک ہیں اس لئے کہ بنیاد انہیں لوگوں نے رکھی ہے لہذا اگر یزید پر لعنت کی جائے گی تو ان سب پر بھی لعنت ہوگی ، لعنت کا سلسلہ اوپر تک پہنچے گا


اسی لئے بعض سنی علماءنے کہا ہے کہ یزید پر لعنت کرنا جائز نہیں ہے ، اپنے اس موقِف پر اڑے رہنے کی یہی وجہ ہے


جو لوگ یزید کو معصوم قرار دیتے ہیں اور اس کے سارے جرائم سے انکار کرتے ہیں اور کسی نہ کسی بہانے سے یزید کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں ، بنام "عظمت صحابہ" یزید کا دفاع کرتے ہیں چند روز قبل کراچی میں یہی ہوا


یزید زندہ باد کے نعرے لگائے گئے وہی لوگ ابو سفیان ، عمرو عاص ، عمر سعد اور یزید ۔۔۔ پر لعنت کرنے سے منع کرتے ہیں اور لعنت کرنے والے کا وحشیانہ طریقے سے قتل بھی کر دیتے ہیں


اس کا راز و سبب وہی ہے جو سنی عالم نے بیان کیا


مومنین گرامی کی خدمت میں عرض کردوں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے جب تک باطل ہے حق و باطل کی جنگ ہوتی رہے گی اس راہ میں شیعوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور دیتے رہیں گے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے


موسی و فرعون و شبیر و یزید
این دو قوت از حیات آمد پدید


اس دنیا میں جب تک فرعونیت ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک موسی ہے " هر فرعونی را موسی
اور جب تک یزیدیت ہے حسینیت کی آواز بلند ہوتی رہے گی
سپاہ صحابہ ، تکفیری اور خائن ، غدار و مجرم کٹھ ملا اس آواز کو کبھی بھی نہیں دبا سکتے ہیں


میری دعا ہے کہ جو دلدادگان یزید اور یزیدی ہیں خدا ان کا حشر یزید بن معاویہ کے ساتھ کرے


No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen