Ghadir eid-e-welayat wa seyasat - Edaara-e-darul itrat
ماه رجب میں صبح و شام پڑھی جانے والی دعا کی فضیلت | داڑھی پکڑنے | انگلی حرکت دینے کا طریقہ | اس کی حکمت ماہ رجب میں "داعی" فرشتہ کس کو آواز دیتا ہے اور کیا کہتا ہے ؟
Maahe Rajab me subh-o-shaam padhi jaane waali doa ki fazilat | daadhi pakadne | oungli harkat dene ka tariqa | is ki hikmat Maahe Rajab me "Daa'ei" farishta kis ko aawaaz deta hai aur keya kahta hai ?

Saturday, September 9, 2017

Ghadir eid-e-welayat wa seyasat

باسمه تعالى
غدیر عید ولایت و سیاست

 10 ہجری 18 ذی الحجہ رسول خدا نے بحکم خدا  حضرت علی عليه السلام کی خلافت بلا فصل کا عام اعلان کردیا  اس میں کوئی سمجھ دار شخص شک و شبہ نہیں کر سکتا  واقعہ غدیر پر شیعہ وسنی سب کا اتفاق ہے  غدیر سے انکار یعنی تمام معتبر سنی کتابون کا انکار
اسلامی اتحاد کا مہم مرکز غدیر ہے عید غدیر صرف شیعوں سے مخصوص نہیں اور صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں بلکہ یہ بشریت وانسانیت کی عید ہے حضرت علی عليه السلام
سب کے امام و رہبر ہیں 
غدیر کی معرفت ہم کو علوی حکومت و سیرت سے نزدیک و قریب کرتی ہے
لیکن افسوس صد افسوس بعض ایسے لوگ جو دین و غدیر کے پیغام سے واقف نہیں ہیں کہتے ہیں ولایت و امامت سیاست سے جدا ہے
تمام انبیا بشریت کی راہنمائی اور رہبری کرنے کے لئے آئے 
رسول خدا کو بھی بھیجنے کا یہی مقصد تھا
غدیر اسی سلسلہ و لڑی کا نام  ہے  امامت سماج و معاشرہ اور بشریت کی ضرورت ہے 
عید غدیر حکومت علوی کا ابلاغ ہے حکومت اسلامی کی تشکیل کا اعلان ہے
*آیا بغیر سیاست کے حکومت کی جاسکتی ہے؟ آیابغیر حکومت کے احکام الہی اور قانون شریعت کا نفاذ ممکن ہے ؟*آیا بغیر حکومت کے شرارتی ، ظالم و جابر، غنڈہ ، بدمعاش ...کو لگام لگائی جاسکتی ہے؟آیا بغیر حکومت کے عوام کا حق دلایا جاسکتاہے؟*

غدیر یعنی حکومت و سیاست 
سیاست یعنی غدیر
اگر پیغام غدیر پر تمام مسلمان و انسان عمل کرتے تو آج دنیا کا حال یہ نہ ہوتا بحرین،یمن۔فلسطین اور برما وغیرہ میں بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی نہیں کھیلی جاتی وحشیانہ طریقے سے ان کو نہیں ماراجاتا

اسلامی ملکوں میں چند کے علاوہ  حکم راں دشمنان اسلام کے غلام نہ ہوتے وفادار کتے کی طرح ان کے اشاروں پر دم نہ ہلاتے اسلامی ممالک میں اکثر ملکوں کے فرما نروا سنی ہیں اس کے بعد بھی برما میں سنی مسلمانوں کی غیر انسانی طریقے سے نسلی تطہیر کی جا رہی ہے  ان میں اتنا بھی دم نہیں کہ صرف برما کے سفیر کو اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں
اسلامی ملکوں کوتباہ و برباد کرنے کے لئے سارے امکانات استعمال کرتے ہیں بحرین وغیرہ میں فوج وغیرہ بھی بھیج دی کم از کم برما کے مسلمانوں کے لئے ایک گولی بھیج دیتے 
یہ غدیر سے دوری کا نتیجہ ہے
اگر عراق،سوریہ، یمن وغیرہ میں غدیر کے پیغام پر عمل کرنے والے نہ ہوتے تو داعش النصرہ  ...جیسے جلاد خون پینے والوں اور اشرار کی حکومت ہوتی
غدیر کا واقعہ اس نظریئے کو رد و باطل کرتا ہے کہ دین سیاست سے جدا ہے 
*جو لوگ کہتے ہیں دین و امامت سیاست سے جدا ہے اگر سیاست سے ان کی مراد سقیفی،اموی عباسی سیاست ہے تو حق ان کے ساتھ ہے*

*یقینا مقدس دین اسلام سے ان کی سیاست و مکرو فریب کا کوئی ربط نہیں*
*لیکن اگر سیاست سے مراد محمدی،علوی اور حسینی سیاست ہے تو یہ سیاست دین سے جدا نہیں بلکہ یہ عین دین ہے جو اس سیاست کو دین سے جدا کرتے ہیں وہ خود دین سے جدا ہیں*
*غدیر یعنی دین سیاست سے جدا نہین لہذا غدیر عید ولایت و سیاست ہے*
*عید غدیر سے دشمنی کا سبب یہی ہے*
والسلام علیکم ورحمة الله 
الحمد لله الذى جعلنا من المتمسكين بولاية امير المومنين والائمة المعصومين عليهم السلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ دار العترت
قم المقدسہ ایران
18 ذی الحجہ 1438 ھ۔ق

Subscribe my channel
                                    - :NOTE
Jin hazraat ko agar apna koi sawal karna hai to diye hue whatsapp number pe apna sawal kar sakte hain 
Whatsapp number 
989354139640+

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen