*باسمہ تعالی*
*آل سعود یا آل سقوط
(ale-saud ya ale- sogut part-4)
تیسری قسط میں اس بات سے مشابہ عرض کیا تھا کہ جو ظالم ہے اور اقتدار کے نشے میں چور وہ کسی پر رحم نہیں کرتا نہ باپ بیٹا پر اور نہ بیٹا باپ پر اور نہ بھائی بھائی پر اس سے اس کی شکست اور نابودی یقینی ہو جاتی ہے
خاندان آل سعود کے درمیان اقتدار کی جنگ میں کئی شہزادوں کا قتل ہوا اور بعض کو گھر ہی میں نظر بند (jailbird) کر دیا گیا
اس وقت بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں یمن پر حملے کی وجہ سے اس خاندان میں شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں معتبر اطلاع کے مطابق سابق بادشاہ کے بیٹے - ولید بن طلال - کے ایک قریبی شخص سے یہ خبر فاش ہوئی ہے :
سابق بادشاہ کے بیٹے -متعب بن عبداللہ- نے موجودہ بادشاہ کے بیٹا اور وزیر دفاع - محمد بن سلمان - (جس کا یمن پر حملہ کر نے میں اہم رول رہا ہے ) کو دھمکایا اور کہا ہے کہ یمن پر حملہ روک دے اس سے سعودیہ کا امن و امان اور مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اور اس کے مستقبل سے کھیل ہے لہذا اپنے خاندان کے بزرگوں سے کہا ہے کہ - محمد بن سلمان - و- محمد بن نایف -کو لگام لگائیں یہ نا تجربہ کار اور بچے ہیں - تادم تحریر اطلاع کے مطابق - جانشین و ولی عھد - محمد بن نایف بن عبدالعزیز - کے فرمان پر یمن پر حملے کے مخالف سات شہزادوں کو گھر ہی میں نظر بند (jailbird) کر دیا گیا ہے اور مختلف لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے - ولید بن طلال - کے نزدیکی شخص نے یہ بھی اطلاع دی ہے :
خوف و ہراس کی وجہ سے یمن کی سرحد سے قریب اپنے محل کو چھوڑ کر سارے شہزادے جدہ بھاگ گئے موجودہ بادشاہ اور اس کا بیٹا و وزیر دفاع - محمد بن سلمان - کا جنون اور حماقت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ یمن پر وہ بم گرائے جارہے ہیں جو اسرائییل نے لبنان و غزہ پر گرائے تھے زہریلی گیس سے گھٹ گھٹ کر شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اسرائیلی جنگ اور اس جنگ میں فرق یہ ہے کہ ظالم حکومت آل سعود کی مخالفت و مذمت کے بجائے آل مروان -آل سفیان اورآل معاویہ اس کی ابھی بھی بھر پور حمایت کر رہے ہیں !!!
*یہ ایک حقیقت ہے جب تک سقیفہ اور معاویہ کا اسلام رہے گا دنیا کے حالات ایسے ہی رہیں گے قاتل وظالم اچھا اور مقتول و مظلوم برا*
*شدت پسند اور دشمن اسلام و مسلمین یہود و نصاری دوست اور مولا وآقا لیکن اصلی مسلمان اور دوست انسان و انسانیت دشمن*
*اس سے بھی بدتر و عقل کے خلاف دونوں اچھے علی علیہ السلام اچھے اور آپ کا* *جانی دشمن معاویہ بھی اچھا*و...
*رسول اکرم کے صالح اصحاب ا چھے اور ان کے قاتلین بھی اچھے*
*مسلمانوں کو چاہیئے کہ اپنے متضاد اور برعکس و الٹے عقائد پر غور کریں*
*نہ سیاہی کے ہیں دشمن نہ سفیدی کے ہیں دوست*
*ہم کو آئینہ دکھانا ہے دکھا دیتے ہیں*
آل سعود سے متعلق جن باتوں کی طرف اشارہ کیایہ ان کی شکست و نابودی کی علامتیں اور نشانیاں ہیں یمن پر تقرببا ایک ماہ شدید حملے کے بعد بھی آل سعود کی شکست یقینی ہے لہذا آبرو مندانہ طریقہ سے راہ نجات تلاش کر رہے ہیں سیاسی حل کے لیئے عمان کے توسط سے آل سعود نے انصاراللہ سے خفیہ رابطہ کیا ہے
*امیرالمومنین علی ع سے نقل ہے* :
*من جار اھلکہ جورہ (غررالحکم ص٦١٩* )
*جو بھی ستم کرے اس کا ظلم و ستم اس کو نابود کر دے گا*
(جاری)
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سید شمشاد علی کٹو کھری ( خادم دار العترت عظیم آباد پٹنہ )
2رجب 1436
No comments:
Comment