ابن مُلجَم کا درد ناک عذاب دیکھ کر عیسائی عابد کا مسلمان ہونا - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Friday, June 23, 2017

ابن مُلجَم کا درد ناک عذاب دیکھ کر عیسائی عابد کا مسلمان ہونا

roman urdu me padhne ke liae click here


باسمہ تعالی


ابن مُلجَم کا درد ناک عذاب دیکھ کر عیسائی عابد کا مسلمان ہونا


قاتل امیر المومنین علی (علیہ السلام) ابن ملجم مرادی کی سیاہ موت کے بعد خداوند عالم کی جانب سے اس پر ایک عذاب، پرندہ کے ذریعہ نازل ہوا ماجرا کا خلاصہ یہ ہے :


شیخ راوندی نے اسناد کے ساتھ حسن بن محمد المعروف بہ ابن رفا سے کوفہ میں روایت کی ہے کہ ایک دن مسجد الحرام میں دیکھا کہ مقام حضرت ابراہیم کے قریب لوگ اکٹھا ہیں ان کے درمیان ایک شخص بیٹھا ہے میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ شخص کون ہے؟
ان لوگوں نے بتلایا کہ ایک راہب (عیسائی عابد) ہے جو مسلمان ہوگیا ہے اور عجیب و غریب، حیرت انگیز باتیں کر رہا ہے


راوی کہتا ہے :


جب میں اس شخص کے قریب گیا تو دیکھا کہ ایک عظیم الجثہ بوڑھا مرد ریشمی ردا اوڑھے مقام حضرت ابراہیم کے پاس بیٹھا ہے میں نے سنا کہ وہ کہ رہا ہے :
میں صومعہ (گرجا) میں راہبوں کا سردار ہوں ایک دن گدھ کی طرح ایک پرندہ کو دیکھا کہ اپنے نرخرا (گلے کی نلی) سے ایک آدمی کے بدن کا ایک حصہ اگل دیا پھر دوسری مرتبہ ایک اور حصہ منہ سے باہر کر دیا تیسری اور چوتھی مرتبہ بھی ایسا ہی کیا یہاں تک کہ ایک مکمل انسان ہوگیا دوسرے دن بھی اسی طرح دیکھا دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیا عبادت خانہ سے باہر آکر اس شخص سے پوچھا تم کون ہو ؟ اس نے جواب نہیں دیا تو میں نے کہا تمہیں اس ذات کی قسم دیتا ہوں جس نے تم کو پیدا کیا بتاؤتم کون ہو؟ اس نے کہا میں ابن ملجم ہوں پھر میں نے اس سے دوسرا سوال کیا کہ تم نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے جس کی سزا مستقل اس طرح دی جا رہی ہے یعنی ایک ایک کر کے تمہارے جسم کے چار حصے پرندہ اگلتا ہے پھر ایک ایک کر کے نگل جاتا ہے؟
اس نے کہا میں علی ابن ابی طالب کا قاتل ہوں
اسی وجہ سے خدا وند نے اس پرندہ کو مقرر کیا ہے تاکہ ہر روز اس طرح مجھے تکلیف و سزائے گناہ دے تم ہر روز اسی طرح دیکھ بھی رہے ہو
راہب کہتا ہے میں بات ہی کر رہا تھا کہ اچانک وہی پرندہ آیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنا لقمہ بنا لیا جب جسم کے تمام حصوں کو نگل گیا تو میں گدھ کی طرح پرندہ کے آنے کا انتظار کرنے لگا اچانک پرندہ آیا اور ایک ایک کر کے اگلنا شروع کیا جب چوتھا حصہ بھی منہ سے باہر کردیا اور یہ مکمل انسان ہوگیا تو اس سے پوچھا :


علی ابن ابی طالب کون ہیں؟


جواب دیا رسول خدا حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے چچا زاد بھائی اور ان کے وصی و جانشین ہیں
راہب کہتا ہے یہ منظر دیکھ اور سن کر میں مسلمان ہوگیا اور حج و رسول خدا کی زیارت کے ارادے سے یہاں آیا ہوں


اس واقعہ کا ذکر مختلف شیعہ و سنی کتابوں میں ہے صرف 2 کتابوں کا حوالہ دیا جا رہا ہے :


  1. مدینة المعاجز ج 2 ص 164 تالیف محدث جلیل عالم نبیل سید ہاشم بحرانی ناشر مؤسسه النعمان بيروت

  2. فضائل الخمسة من الصحاح السنة ج2 ص 87 تالیف علامہ سید مرتضی حسینی فیروز آبادی ناشر مؤسسه الاعلمی بیروت

... ان فى ذلك لعبرة لاولى الابصار


(آل عمران 13)


چشم بینا رکھنے والوں کے لئے اس واقعے میں یقینا بڑی عبرت ہے


سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم دار العترت عظیم آباد پٹنہ
مقیم قم المشرفہ ایران


20 / رمضان المبارک / 1438 ھ.ق

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen