برائی اور گناہ سے بچنے کا تین اصلی و بنیادی نسخہ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Thursday, June 22, 2017

برائی اور گناہ سے بچنے کا تین اصلی و بنیادی نسخہ

roman urdu me padhne ke liae click here


باسمہ تعالی


برائی اور گناہ سے بچنے کا تین اصلی و بنیادی نسخہ :


  1. مُشَارَطَہ :

  2. ابتدائے روز میں خود سے شرط باندھیں یعنی خود سے عہد و پیمان کریں کہ آج حکم خدا کے بر خلاف کام نہیں کروں گا مصمم و پکا ارادہ کریں کہ جو عہد کیا ہے اس کو نہیں توڑوں گا تجربہ کر کے دیکھیں ایک دن خدا کے حکم کی خلاف ورزی نہ کرنا انسان کے لئے بہت آسان ہے خود سے باندھی ہوئی شرط سے باآسانی عہدہ برآ ہوسکتے ہیں

    شرط پوری کر سکتے ہیں


  3. مُرَاقَبَہ :

  4. مشارطہ کے بعد مراقبہ کی باری ہے یعنی خود سے عہد و پیمان کی مدت کے درمیان اس کا دھیان رکھے کہ عہد شکنی اور وعدہ خلافی نہ ہونے پائے اگر اس کے برخلاف کام کرنے پر شیطان وسوسہ کرے تو اس پر لعنت کرو اور اس کے شر و برائی سے بچنے کے لئے خدا کی پناہ مانگو اس بے ہودہ و خیال باطل کو اپنے دل سے نکال دو اور شیطان سے کہو اپنے عہد و پیمان کو نہیں توڑوں گا خدا کی نافرمانی نہ کرنے پر خدا کی طرف سے ہمارے لئے زمانہ دراز نعمتیں ہیں

    یہ مراقبہ ہمارے تمام کاموں جیسے کسب معاش،سفر اور تحصیل علم وغیرہ میں رکاوٹ نہیں ہے ایک دوسرے کی ضد نہیں ہیں (لہذا اس پر عمل ہر وقت، ہر حالت میں ممکن ہے)


  5. مُحَاسَبَہ :

  6. اسی طرح پورا دن گزاریں یہاں تک کہ رات ہوجائے یہ وقت خود سے محاسبہ کرنے یعنی حساب طلب کرنے ،بازپرس، پڑتال اور پوچھ گچھ کا ہے (رات کے سناٹے میں) خود سے پوچھیں خدا سے جو شرط باندھی تھی اور عہدوپیمان کیا تھا آیا اس پر باقی رہے یا نہیں؟

    خدا سے جو معاملہ کیا تھا اس میں خیانت و دغا تو نہیں کی؟

    اگر وفادار و پابند عہد رہے تو اس توفیق پر خدا کا شکر کرو اور جان لو کہ ایک قدم آگے بڑھ گئے تم پر خدا کی نظر ہے

    انشاءالله دنیا و آخرت کے متعلق امور میں ترقی کے لئے خدا تمہاری راہنمائی کرے گا اور آنے والے دن کا کام تم پر آسان ہوجائے گا کچھ دنوں یہی کام کیئے جاؤ

    امید ہے تمہارے لئے اس طرح ملکہ یعنی مہارت، مشق اور عادت ہو جائے کہ تم پر کام سہل و آسان ہو جائیں

    اسی دنیا میں خدا کی اطاعت و ترک گناہ پر لذت اٹھاؤگے اور لطف حاصل کروگے (مشقت و تکلیف کا احساس نہیں ہوگا)


شرح چِھِل حدیث تالیف امام خمینی (رحمةالله علیه) سے اقتباس


شب جمعہ ہے مومنین گرامی سے خصوصی دعا کی گزارش ہے


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری

خادم اداره دارالعترت عظیم آباد پٹنہ

حوزہ علمیہ قم المقدسہ


10 / جمادی الثانی / 1438 ھ.ق

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen